اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی کردش پارٹی کے رکن اور عراق کی صلاح الدین یونیورسٹی کے پروفیسر چنار سعد عبد اللہ نے آج اخبار ایران کے ساتھ گفتگو میں اس ملک کے پارلیمانی انتخابات کے بعد عراق میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی عراق کے الیکشن کمیشن نے انتخابات کےحتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ چنار سعد عبداللہ نے کہا کہ میڈیا اور پارٹیوں کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کےسرکاری نتائج سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہےکہ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کی قیادت والا اتحاد انتخابات میں آگے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی آئندہ حکومت کے ساتھ تعاون اور مشارکت کے لئے کرد پارٹیاں آمادگي رکھتی ہیں ۔ واضح رہے کہ 30 اپریل 2014 کو عراق میں پارلیمانی انتخابات غیر ملکی فورسیز کی شرکت کے بغیر منعقد ہوئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲